16 اگست 2013 - 19:30
پاکستان چین اقتصادی کوریڈور کی منظوری

پاکستانی حکومت نے پاکستان چین اقتصادی کوریڈور کو منظوری دیدی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے حکومت کے خصوصی اجلاس میں گودار بندرگاہ سے چين تک تجارتی کوریڈور کو منظوری دیدی ہے اور اسے پاکستان کے مستقبل کا ضامن قراردیا ہے۔

ابنا: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ اس کوریڈور کے ذریعے پاکستان، چین اور مرکزی ایشیا کے ملکوں سے متصل ہوجائے جس کے نتیجے میں پاکستان علاقے کا تجارتی مرکز بن جائے گا۔ پاکستان نے شاہراہ گوادر اور اس کو ملانے والے تمام راستوں نیز شاہراہ قراقرم کا ٹھیکہ چین کو دے رکھا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا تھا کہ وہ چین، ہندوستان، افغانستان اور ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔

.......

/169